امریکی صدر ٹرمپ، ایران ہماری ریڈ لائن عبور کر رہا ہے، مختلف آپشنز پر غور
واشنگٹن(بولونیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ ایران ان کی طے کردہ ریڈ لائن کو عبور کرنا شروع کر چکا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی سمیت دیگر مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔
امریکی صدر نے یہ بھی بتایا کہ ایران میں انٹرنیٹ فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات کیے جا سکتے ہیں اور اس سلسلے میں سٹار لنک کے مالک ایلن مسک سے بات کی جائے گی۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کی سرگرمیوں کا جواب دینے کے لیے تمام ممکنہ راستے زیر غور ہیں تاکہ خطے میں امریکی مفادات اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔


