ایران کی کامیاب کارروائی، اسٹارلِنک انٹرنیٹ تک 90 فیصد رسائی بند
تہران(بولونیوز)ایران نے امریکی اور ایلِن مسک کے دعووں کے باوجود اسٹارلِنک انٹرنیٹ تک 90 فیصد سے زائد رسائی کامیابی سے بند کر دی ہے۔ ایرانی سائبر اسپیس کمانڈ کے مطابق الیکٹرانک وارفیئر کے ذریعے 90 فیصد سے زائد غیر قانونی کنکشنز مکمل طور پر ناکارہ بنا دیے گئے ہیں۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایران کی ڈیجیٹل خودمختاری اور قومی سیکیورٹی کے تحفظ کے لیے کی گئی ہے۔ اس اقدام سے امریکہ کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اسٹارلِنک کی بندش نے خطے میں مواصلاتی کنٹرول اور انٹرنیٹ کی دستیابی پر اثر ڈال دیا ہے۔


