مریم نوازشریف کا اعلان، سکھ برادری کو پگڑی کی وجہ سے ہیلمٹ سے استثنیٰ

لاہور(بولونیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اقلیتی کارڈ کی تعداد 75 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کا اعلان کیا ہے اور سکھ برادری کو پگڑی پہننے کی وجہ سے ہیلمٹ سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔

یہ اعلان انہوں نے کیتھیڈرل چرچ میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ اقلیت دوست پنجاب نہ صرف ان کا بلکہ پاکستان میں رہنے والے ہر شہری کا خواب ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کو اقلیت دوست بنانے کی ذمہ داری اکثریت میں موجود مسلمانوں پر زیادہ ہے، اور چونکہ پنجاب کی دھرتی کی نمائندگی بھی انہی کی ہے، اس لیے ان کا فرض ہے کہ اقلیتوں کو بھی پنجاب کے وسائل پر مساوی حق ملے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *