پی آئی اے کی خریداری کا دوسرا مرحلہ، کنسورشیم بقایا 25 فیصد بھی خریدے گا
کراچی(بولونیوز)چیئرمین عارف حبیب نے کہا ہے کہ ان کے کنسورشیم نے پہلے ہی پی آئی اے کے 100 فیصد حصص خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی اور اب باقی 25 فیصد حصص بھی خریدے جائیں گے۔
عارف حبیب نے بتایا کہ حکومت کو اس سے 45 ارب روپے حاصل ہوں گے اور فوجی فرٹیلازر بھی کنسورشیم میں شامل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس قومی ائیر لائن کو دوبارہ عظیم بنانے کے لیے محنت کریں گے، جس سے پاکستان کی معیشت کو بھی فائدہ ہوگا۔
چیئرمین کے مطابق خریداری کے پہلے مرحلے میں جہازوں کی تعداد 38 ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلے میں یہ تعداد 64 تک لے جائی جائے گی۔


