9 مئی جلاؤ گھیراؤ: محمود الرشید کو 33 سال قید، 23 ملزمان بری

لاہور(بولونیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے گلبرگ واقعے میں جلاؤ گھیراؤ اور گاڑیاں نذرِ آتش کرنے کے دو مقدمات کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر 23 ملزمان کو بری کر دیا، جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 7 ملزمان کو سزا سنائی گئی۔

فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو مجموعی طور پر 33 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی گئی۔ عدالت نے واضح کیا کہ مختلف دفعات کے تحت انہیں الگ الگ سزائیں دی گئی ہیں۔

مزید فیصلہ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے کہا کہ یہ تینوں ملزمان سازش کی میٹنگ میں موجود تھے اور پراسیکیوشن کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت چار رہنماؤں نے جلاؤ گھیراؤ کے لیے عوام میں انتشار پھیلایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *