بڈھ بیر کے قریب بم دھماکہ، جانی و مالی نقصان نہیں ہوا
پشاور(بولونیوز)کوہاٹ روڈ پر بڈھ بیر کے قریب سی این جی پمپ کے پاس سڑک کے درمیان گرین بیلٹ میں نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم شرپسند عناصر نے بم سڑک کے وسط میں چھپا رکھا تھا، جو اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔ خوش قسمتی سے دھماکے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی بڈھ بیر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے کی نوعیت اور شواہد اکٹھے کرنے کے لیے بم ڈسپوزل یونٹ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور واقعے میں ملوث عناصر کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔


