چوری شدہ 41 موٹر سائیکلیں، 23 موبائل فونز اور لاکھوں روپے نقد اصل مالکان کے حوالے

لاڑکانہ(بولونیوز) جناب چوہدری صاحب PSP, QPM کی قیادت میں لاڑکانہ پولیس نے ایک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوری شدہ و چھینی گئی 41 موٹر سائیکلیں، 23 قیمتی موبائل فونز اور لاکھوں مالیت کا نقد اصل مالکان کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق، انچارج CIA سب انسپیکٹر ارشد محمود ملک کی قیادت میں پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، جن کے دوران یہ مسروقہ مال برآمد کیا گیا اور اصل مالکان عبدالوھاب، محمد یوسف، محسن علی، رمیز احمد، علی محمد سمیت دیگر کو واپس کر دیا گیا۔

مزید برآں، CIA پولیس نے حالیہ کارروائیوں کے دوران تھانہ مارکیٹ کی حدود میں ذیشان ٹی شاپ اور تھانہ حیدری کی حدود میں امرت میڈیکل اسٹور سے چھینی جانے والی نقدی بھی برآمد کر کے مالکان کے حوالے کی۔

شہریوں نے پولیس کی اس کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چوہدری PSP, QPM اور سب انسپیکٹر ارشد محمود ملک کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *