لیبیا کے آرمی چیف محمد علی احمد الحداد کا طیارہ تباہ، ہلاکت کی تصدیق
انقرہ/طرابلس(بولونیوز)لیبیا کے آرمی چیف محمد علی احمد الحداد کا طیارہ ترکی کے شہر انقرہ سے روانہ ہونے کے بعد تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں آرمی چیف سمیت طیارے میں سوار پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
ترک میڈیا کے مطابق طیارے نے انقرہ ایئرپورٹ سے طرابلس کے لیے شام 8 بجکر 10 منٹ پر پرواز کی، لیکن 8 بجکر 52 منٹ پر اس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد طیارے کا ملبہ برآمد ہوا۔
لیبیا کے وزیراعظم نے آرمی چیف کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ملک کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔ ترک وزیرداخلہ نے بھی تصدیق کی کہ طیارے نے روانگی کے بعد لینڈنگ کی کوشش کی تھی لیکن کامیاب نہ ہوسکی۔


