پنجاب میں پتنگ بازی آرڈیننس: ممنوع ڈور پکڑنے پر 5 سال تک قید اور 20 لاکھ تک جرمانہ متوقع

لاہور(بولونیوز) پنجاب حکومت نے آئندہ اسمبلی اجلاس میں منظوری کے لیے ایک نئے آرڈیننس کی تیاری کر لی ہے جس کے تحت پتنگ بازی اور پتنگ فروخت کے حوالے سے سخت قوانین نافذ کیے جائیں گے۔

آرڈیننس کے متن کے مطابق، ضلع میں پتنگ بازی کے لیے ڈی سی حکومت سے اجازت لینا لازمی ہوگا، جبکہ پتنگ سازی اور فروخت کے لیے رجسٹریشن کروانا بھی لازم ہوگا۔ بغیر رجسٹریشن پتنگ اور ڈور بنانے یا فروخت کرنے پر پانچ سال تک قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

پتنگ باز تنظیموں کے لیے بھی رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے اور دھاتی ڈور، تندی اور تیز مانجے والی ڈور پر مکمل پابندی ہوگی۔ آرڈیننس کے تحت ممنوعہ ڈور پکڑے جانے پر پانچ سال تک قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔

سب انسپکٹر بغیر وارنٹ گرفتاری کر سکیں گے جبکہ پتنگ بازی کی اجازت والے اضلاع میں بغیر حفاظتی اقدامات موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی ہوگی۔

اس اقدام کا مقصد پتنگ بازی سے پیدا ہونے والے حادثات اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا بتایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *