کچلاک بائی پاس پر ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، دو حملہ آور ہلاک، دو اہلکار زخمی
کوئٹہ(بولونیوز)کچلاک بائی پاس کے علاقے میں فرنٹیئر کور بلوچستان کی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا، جس کے بعد دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کے دوران دو حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوئے جنہیں…
بی بی سی کا مالی بحران، 2 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ
لندن(بولونیوز) برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے مالی مشکلات کے باعث اپنے تقریباً 2 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ادارے کے مطابق یہ فیصلہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، آمدنی میں کمی اور مجموعی بجٹ دباؤ کے باعث کیا گیا ہے۔ بی بی سی حکام کا کہنا ہے کہ تنظیم کو…
پاکستان نیوی کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، درست نشانہ لگانے کی صلاحیت کا مظاہرہ
اسلام آباد(بولونیوز) پاکستان نیوی نے سمندر میں ہدف کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت کے تحت ایک کامیاب لائیو ویپن فائرنگ ٹیسٹ کیا ہے، جس میں مقامی طور پر تیار کردہ جہاز سے داغے جانے والے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق میزائل نے انتہائی تیز رفتاری…
ٹرمپ کی پوسٹس غیر معمولی، ذہنی توازن پر سوالات: امریکی پروفیسر کا دعویٰ
واشنگٹن(بولونیوز)امریکی کولمبیا یونیورسٹی کے ماہرِ معاشیات اور پروفیسر جیفری سکس نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں، بیانات اور سوشل میڈیا پوسٹس پر سخت تنقید کرتے ہوئے ان کے طرزِ عمل پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ پروفیسر جیفری سکس نے ایران سے متعلق کشیدگی، ناکام مذاکرات اور امریکی خارجہ پالیسی کو غیر منظم اور…
اقرار الحسن کا 21 سال بعد اے آر وائی نیٹ ورک سے استعفیٰ، عوام راج تحریک کو ترجیح دینے کا اعلان
کراچی(بولونیوز)اقرار الحسن نے 21 سال کے طویل عرصے کے بعد اے آر وائی نیٹ ورک سے اپنے استعفے کا اعلان کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں اقرار الحسن نے کہا کہ انہیں چینل اور اپنی سیاسی و سماجی تحریک عوام راج تحریک میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا…
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی روضۂ رسول ﷺ پر حاضری
مدینہ منورہ(بولونیوز) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے لیے روضۂ مبارک کے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے روضۂ رسول ﷺ پر حاضری کے دوران نوافل ادا کیے اور امتِ مسلمہ،…
میٹرک امتحانات پر سوالیہ نشان، دسویں جماعت کا انگریزی پرچہ امتحان سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی(بولونیوز)بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات جاری ہیں، تاہم شفاف امتحانات کے حوالے سے میٹرک بورڈ انتظامیہ کے دعوے ایک بار پھر دھرے کے دھرے رہ گئے۔ ذرائع کے مطابق دسویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ امتحان شروع ہونے سے قبل ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو…
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل برقرار، 100 انڈیکس میں 1770 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی(بولونیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1770 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 290 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1…
سوئی گیس کمپنیوں کا یکم جولائی سے گیس مہنگی کرنے کے لیے اوگرا سے رجوع
اسلام آباد(بولونیوز)سوئی گیس کمپنیوں نے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے لیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی سے باضابطہ رجوع کر لیا ہے۔ گیس کمپنیوں کی جانب سے اوسط گیس قیمت 5 ہزار 306 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک بڑھانے کی درخواست کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق…
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا افسر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
کراچی(بولونیوز) محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے انسپکٹر لطافت مرزا کو مبینہ طور پر 50 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں ڈپٹی ڈائریکٹر محمد یونس رند کی سربراہی میں کی گئی،…


