پاکستان
بجلی صارفین کے لیے حکومتی سبسڈی اسکیم کی آڑ میں ہیکرز سرگرم، پاور ڈویژن کی ایڈوائزری جاری
اسلام آباد(بولونیوز)اسلام آباد میں پاور ڈویژن کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ بجلی صارفین کے لیے حکومتی سبسڈی اسکیم کی آڑ میں ہیکرز سرگرم ہو گئے ہیں، جو بجلی کے بلوں پر موجود جعلی کیو آر کوڈ اور لنکس کے ذریعے صارفین کی ذاتی معلومات چوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ترجمان پاور…
غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری، 35 ہزار سے زائد افراد ڈی پورٹ
لاہور(بولونیوز)صوبہ پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ پنجاب پولیس کے مطابق اب تک صوبے بھر سے 35 ہزار سے زائد افغان باشندوں اور دیگر غیر قانونی غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ اس…
سرکاری و نیم سرکاری ملازمین کی سینیارٹی لسٹیں ویب سائٹس پر ڈالنا لازمی قرار
اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی آئینی عدالت نےسرکاری ملازمین کی سینیارٹی سےمتعلق ایک اہم اور تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا ہے کہ تمام سرکاری، نیم سرکاری ادارے اور کارپوریشنز اپنی سینیارٹی لسٹیں ہر سال اپ ڈیٹ کرکے لازماً ویب سائٹس پر جاری کریں گے۔ عدالت کے جج جسٹس سید حسن اظہر رضوی…
پرواز پی کے 8303 کے حادثے کو 6 سال بیت گئے، متاثرین کے زخم آج بھی تازہ
کراچی(بولونیوز)قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پرواز پی کے 8303 کے المناک حادثے کو چھ برس گزر چکے ہیں، تاہم اس سانحے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔ 22 مئی 2020 کو پیش آنے والے اس حادثے میں عملے کے 8 ارکان سمیت مجموعی طور پر…
تعلیمی اداروں میں اسرائیلی پرچم کی نمائش پر تنازع، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
لاہور(بولونیوز)لاہور سمیت ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں مبینہ طور پر اسرائیلی پرچم کی نمائش کے مختلف واقعات پر ایک بار پھر بحث شدت اختیار کر گئی ہے۔ گزشتہ دنوں یونیورسٹی آف چکوال میں شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے تحت ہونے والی ایک سٹریٹجک کانفرنس میں مختلف ممالک کی نمائندگی کے لیے جھنڈے رکھے گئے،…
محکمہ موسمیات کی شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان
لاہور(بولونیوز)لاہور میں محکمہ موسمیات پاکستان نے 25 مئی سے 31 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کر دی ہے، جس کے دوران درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے جنوبی اور وسطی اضلاع…
سندھ پولیس میں ادارہ جاتی اصلاحات پر اہم اجلاس، آئی جی سندھ کی زیرِ صدارت جائزہ
کراچی(بولونیوز)سینٹرل پولیس آفس میں سندھ پولیس میں ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت جاوید عالم اوڈھو نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جیز ہیڈکوارٹرز، اسٹیبلشمنٹ، آئی ٹی، ٹریننگ، ٹی اینڈ ٹی، فنانس سمیت اے آئی جیز اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت…
اسٹیٹ بینک کا آم کی برآمدات کے لیے بڑا فیصلہ، ایکسپورٹرز کو سہولت فراہم
اسلام آباد(بولونیوز)اسلام آباد میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آم کی برآمدات کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ایکسپورٹرز کو بڑی سہولت فراہم کر دی ہے۔ فیصلے کے مطابق براستہ ایران وسطی ایشیائی ممالک کو آم کی برآمد میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے یکم جون سے ستمبر تک آم کی برآمدات کو…
محمد عامر کو برطانوی شہریت ملنے کی اطلاعات، آئی پی ایل میں شرکت کی اہلیت پر بحث
لاہور(بولونیوز)سمیت کرکٹ حلقوں میں یہ خبر زیرِ گردش ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کو مبینہ طور پر برطانیہ کی شہریت اور برطانوی پاسپورٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ برطانوی شہریت کے حصول کے بعد تکنیکی طور پر محمد عامر کے لیے انڈین پریمیئر لیگ (IPL) میں شرکت کے دروازے کھل سکتے ہیں، کیونکہ…
پاکستان کا بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے 500 اسکالرشپس کا اعلان
اسلام آباد(بولونیوز)اسلام آباد میں پاکستان نے بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے آئندہ پانچ برسوں کے دوران 500 اسکالرشپس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق یہ اقدام پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے…


