پاکستان
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ مزدور منایا جا رہا ہے
اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یکم مئی کو یومِ مزدور منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد محنت کش طبقے کی جدوجہد، قربانیوں اور حقوق کو اجاگر کرنا ہے، تاہم مہنگائی، بے روزگاری اور کم اجرت کی چکی میں پسا مزدور آج بھی دیہاڑی کی تلاش میں سرگرداں ہے اور…
پاک ایران فضائی سفر 60 روز بعد بحال، تہران اور اسلام آباد کے درمیان پروازیں شروع
اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان اور ایران کے درمیان فضائی سفر 60 دن بعد بحال ہو گیا ہے، جس کے بعد تہران اور اسلام آباد کے درمیان پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز تہران سے ایران کی ایک ایئر لائن کی کمرشل مسافر پرواز پہلی بار مسافروں کو لے کر اسلام…
مذاکرات کامیاب، ٹرانسپورٹرز کا کرائے نہ بڑھانے کا اعلان
لاہور(بولونیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باوجود ٹرانسپورٹرز نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے کرائے نہ بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری آر ٹی اے لاہور کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد ٹرانسپورٹرز اور انتظامیہ کے درمیان باہمی اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ فی الحال…
پاکستانی بحری جہاز آبنائے ہرمز اور امریکی ناکہ بندی سے نکل گیا
اسلام آباد(بولونیوز)شپنگ ذرائع کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کا خیرپور نامی جہاز کامیابی کے ساتھ آبنائے ہرمز عبور کر گیا ہے اور 58 ہزار میٹرک ٹن پٹرول لے کر پاکستان کی جانب روانہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خیرپور نامی جہاز کویت کی بندرگاہ سے تیل لے کر روانہ…
حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ
نواب شاہ(بولونیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر حکومت کی عوام دشمن سولر پالیسی، پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف یکم مئی بروز جمعۃ المبارک نوابشاہ میں بعد از نماز جمعہ شاہی مسجد لال بلڈنگ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت…
پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد(بولونیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں شامل ٹیکسز، ڈیوٹیز اور مختلف مارجنز کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں بھاری ٹیکسز اور چارجز شامل کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 129 روپے 72 پیسے مختلف ٹیکسز اور چارجز کی…
عید الاضحیٰ 27 مئی کو منائے جانے کا قوی امکان
کراچی(بولونیوز)رویت ہلال ریسرچ کونسل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں رواں سال عید الاضحیٰ 27 مئی 2026 بروز بدھ کو منائے جانے کا قوی امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 16 اور 17 مئی کی…
پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ میں خطرناک اضافہ، وجوہات سامنے آ گئیں
اسلام آباد(بولونیوز)عالمی ادارہ صحت کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ میں تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس نے صحتِ عامہ کے ماہرین اور متعلقہ اداروں کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان، بھارت اور چین مل کر دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سی کے…
سندھ حکومت کا پسماندہ علاقوں اور صنعتی زونز کو سستی بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ
کراچی(بولونیوز)سندھ حکومت نے کراچی کے پسماندہ علاقوں اور صنعتی شعبے کو ریلیف دینے کے لیے سستی بجلی فراہم کرنے کا اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں کے الیکٹرک کے چیئرمین شہریار چشتی سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے اہم ہدایات جاری کی گئیں۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ…
صومالی قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے اغوا کے بعد صومالیہ حکومت کی پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی
اسلام آباد(بولونیوز)صومالی قزاقوں کے ہاتھوں 10 پاکستانی شہریوں کے اغوا کے بعد صومالیہ کی حکومت نے پاکستان کو تحریری طور پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق صومالی حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اغوا کیے گئے پاکستانی شہریوں کی محفوظ بازیابی اور وطن واپسی کے لیے ہر…


