پاک ایران فضائی سفر 60 روز بعد بحال، تہران اور اسلام آباد کے درمیان پروازیں شروع
اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان اور ایران کے درمیان فضائی سفر 60 دن بعد بحال ہو گیا ہے، جس کے بعد تہران اور اسلام آباد کے درمیان پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز تہران سے ایران کی ایک ایئر لائن کی کمرشل مسافر پرواز پہلی بار مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچی، جبکہ اسی دن اسلام آباد سے تہران کے لیے واپسی پرواز بھی روانہ ہوئی۔
فضائی سروس کی بحالی سے دونوں ممالک کے درمیان سفری سہولیات میں بہتری آئے گی اور مسافروں کو درپیش مشکلات میں کمی متوقع ہے۔ حکام کے مطابق آئندہ دنوں میں پروازوں کے شیڈول کو مزید منظم کیا جائے گا تاکہ مسافروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔


