انٹرنیشنل نیوز
امریکی نائب صدر کے گھر پر حملہ، ملزم گرفتار
واشنگٹن(بولونیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے گھر کی کھڑکیاں توڑنے اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امریکی سیکرٹ سروس کے مطابق ملزم کو فوری طور پر حراست میں لیا گیا، تاہم حراست میں لیے گئے شخص کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔…
دبئی پولیس نے جعلی ورک ویزا اسکیمز سے خبردار کیا، عوام سے محتاط رہنے کی اپیل
دبئی(بولونیوز) دبئی پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ جعلی ورک ویزا اسکیمز اور ویزا فراڈ کے جال میں نہ پھنسیں۔ کرمنل انویسٹی گیشن کے اینٹی فراڈ سینٹر نے بیان میں کہا کہ “ویزے کی فراڈ آفرز” کے ذریعے افراد سے پیسہ بٹورا جا رہا ہے، اور اس قسم کے دھوکہ دہی کے…
وینزویلا کے صدرکا امریکی عدالت میں الزامات تسلیم کرنے سے انکار، کہتے ہیں “مجھے اغوا کیا گیا”
نیویارک (بولونیوز) وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکی عدالت میں اپنے خلاف عائد منشیات اور دہشت گردی کے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بے گناہ ہیں اور انہیں اغوا کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق مادورو اور ان کی اہلیہ کو بروکلن سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے مین…
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا شنگھائی سپشل پولیس فورس بیورو کا دورہ
شنگھائی(بولونیوز) وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی چین کے دورے کے پہلے مرحلے میں شنگھائی پہنچ گئے۔ دورے کے دوران وزیر داخلہ نے شنگھائی سپشل پولیس فورس بیورو کا دورہ کیا، جہاں چیف آف کمانڈنگ سنٹر سپشل پولیس فورس بیورو مسٹر ژیاو نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ…
وینزویلا کے سیاسی بحران کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی
سنگاپور(بولونیوز) وینزویلا میں پیدا ہونے والے شدید سیاسی و عسکری بحران کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ایشیائی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد برینٹ خام تیل 60.37 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوا۔ ویسٹ…
پولیس اہلکار کو صرف 2 ہزار روپے کی رشوت لینے پر 4 سال قید کی سزا
مدھیہ پردیش بھارت(بولونیوز)رشوت لینے والا پولیس اہلکار بھاری سزا کا مستحق ٹھہرا، جہاں دو ہزار روپے کی معمولی رشوت لینے پر کانسٹیبل وویک ساہو کو چار سال قید کی سزا سنائی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وویک ساہو نے چیک باؤنس کیس میں دیوی سنگھ نامی شخص کو گرفتار کرنے کی دھمکی دے کر رشوت…
ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی کا اثر: بھارت روسی تیل سے کنارہ کشی پر غور؟
واشنگٹن/نئی دہلی(بولونیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت تجارتی پالیسیوں (ٹیرف) کا اثر عالمی منڈیوں میں واضح طور پر نظر آنے لگا ہے، اور اس کا اثر بھارت کے روس سے تیل کی خریداری پر بھی پڑ سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم صدر ٹرمپ کے…
وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پیر کو نیویارک کی وفاقی عدالت میں پیش ہوں گے
نیویارک(بولونیوز)وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو پیر کے روز دوپہر 12 بجے نیویارک سٹی کی وفاقی عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں وہ باقاعدہ طور پر فردِ جرم کا سامنا کریں گے۔ حکام کے مطابق نکولس مادورو کو امریکی فوج کے ایک انتہائی جرات مندانہ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر…
صدر ٹرمپ کا گرین لینڈ سے متعلق اہم بیان، امریکہ کو ’’سخت ضرورت‘‘ قرار دے دیا
واشنگٹن(بولونیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب امریکہ کو گرین لینڈ کی سخت ضرورت ہے۔ ان کے اس بیان نے عالمی سیاسی اور سفارتی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ فلوریڈا سے واشنگٹن واپسی کے دوران گفتگو کرتے ہوئے…
امریکی صدر کا وینزویلا کے بعد کولمبیا میں کارروائی کا اشارہ
واشنگٹن(بولونیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے بعد کولمبیا میں ممکنہ کارروائی کا اشارہ دے دیا ہے، جس کے بعد خطے میں سیاسی اور سفارتی تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔ فلوریڈا سے واشنگٹن واپسی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ کولمبیا اس وقت ایک ’’بیمار آدمی‘‘…


