پاکستان
پنجاب بھر میں یکم رمضان سے تھیٹرز بند، ڈراموں کی نمائش پر پابندی
لاہور(بولونیوز)حکومت پنجاب نے رمضان المبارک کے احترام میں یکم رمضان سے صوبے بھر کے تمام تھیٹرز بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ لاہور سمیت کسی بھی تھیٹر ہال میں یکم رمضان سے ڈراموں یا شوز کی نمائش نہیں کی جائے گی۔ یہ پابندی پنجاب کے تمام…
یکم رمضان المبارک کو ملک بھر میں بینک بند رہیں گے
اسلام آباد(بولونیوز)مرکزی بینک اور حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یکم رمضان المبارک کے موقع پر ملک بھر کے تمام سرکاری اور نجی بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ اعلامیے کے مطابق بینک صرف نجی اور کاروباری عملے کے انتظامات کے لیے کھلے رہ سکتے ہیں، لیکن عام صارفین…
اڈیالہ جیل میں عمران خان کو دستیاب سہولیات کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
اسلام آباد(بولونیوز)سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی اڈیالہ جیل کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں متعدد سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان کے کمپاؤنڈ میں 7 سیلز ہیں اور 30 سے 35 قیدی رکھنے کی گنجائش ہے۔ کمپاؤنڈ کے سامنے 57 فٹ لمبی اور…
ایم 9 موٹروے پر وین اور متعدد گاڑیوں کی ٹکر، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق
کراچی(بولونیوز)ایم 9 موٹروے پر وین اور متعدد گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ ممکنہ طور پر بارش اور سڑک پر پھسلن کی وجہ سے بریک نہ لگنے کے باعث پیش آیا۔ مسافر غلام رسول نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی، بہو…
وزیراعظم شہباز شریف کی ضلع باجوڑ میں دہشت گرد حملے کی کوشش کی شدید مذمت
اسلام آباد(بولونیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع باجوڑ میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے اس واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے درجات کی بلندی…
لاہور کے کالج کی چھت سے 22 سالہ طالبہ نے چھلانگ لگادی
لاہور(بولونیوز)فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی چھت سے طالبہ نے چھلانگ لگادی۔افسوسناک واقعہ منگل کی دوپہر پیش آیا جس کے بعد امدادی ٹیموں کو کالج طلب کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے متاثرہ طالبہ کو طبی امدادکےلیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق طالبہ نے کالج کی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی جس کو…
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج
لاہور(بولونیوز)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں منعقد ہوگا، جس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں چاند کی رویت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اسپارکو کے ترجمان کے مطابق نئے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے اور آج غروبِ آفتاب کے وقت…
سی سی ڈی انسپکٹر گرفتار، اپنے ہی تھانے کی حوالات میں بند
میانوالی(بولونیوز) میانوالی میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کا انسپکٹر اپنے ہی مقدمے میں گرفتار ہو گیا۔ سی سی ڈی انسپکٹر فیصل محمود کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر اس کے اپنے ہی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق انسپکٹر فیصل محمود، جو مذکورہ تھانے کا انچارج تھا، کے خلاف…
وفاقی دارالحکومت میں موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا فیصلہ
اسلام آباد(بولونیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک نظام کو مزید مؤثر بنانے اور گاڑیوں کی شناخت کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا باقاعدہ آغاز 20 فروری سے ہوگا۔ موٹر سائیکل مالکان…
نیٹ میٹرنگ، نیپرا نے سولر صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی
اسلام آباد(بولونیوز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سولر صارفین کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پرانے سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سولر پالیسی 2026 میں ترمیمی مسودے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس پر…


