چین: شمال مغربی صوبے میں 5.5 شدت کا زلزلہ
بیجنگ(بولونیوز)چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں 5.5 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر کا کہنا ہے کہ چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو کے گانان تبت خود مختار پریفیکچر کی ٹیبو کاؤنٹی میں گزشتہ روز 5.5 شدت کا زلزلہ…
انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ، 38 افراد لقمہ اجل بن گئے
جکارتہ(بولونیوز)انڈونیشیا کے مغربی صوبہ جاوا کے علاقے سیسارُوا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 38 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ لاشوں کی شناخت کا عمل تاحال جاری ہے۔ قومی ادارہ برائے قدرتی آفات (بی این پی بی) نے بتایا کہ پیر کی شام تک 20 افراد کی شناخت مکمل کر کے لاشیں ان کے لواحقین کے حوالے…
چین اور یورپ حریف نہیں، شراکت دار ہیں، چینی صدر
بیجنگ(بولونیوز)چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین اور یورپ ایک دوسرے کے حریف نہیں بلکہ شراکت دار ہیں۔چینی صدر شی جن پنگ نے یہ بات چین کا دورہ کرنے والے فن لینڈ کے وزیرِ اعظم پیٹّری اورپو سے ملاقات کے دوران کہی۔اُنہوں نے کہا کہ چین اور یورپ کے درمیان تعاون، مسابقت…
اسلامی ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تیار
بیجنگ(بولونیوز)چین نے کہا ہے کہ وہ اسلامی ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔ چینی وزیرِ خارجہ نے اسلامک تعاون تنظیم (او آئی سی) اور اسلامی دنیا کے ساتھ تعلقات کو چین کے لیے سٹریٹجک اہمیت کا حامل قرار دیا۔ وزیرِ خارجہ نے کہا…
مقبوضہ کشمیر: بھارتی یومِ جمہوریہ پر یومِ سیاہ منایا گیا
سری نگر(بولونیوز) یومِ جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ وادی میں کشمیری عوام نے بھارتی تسلط کے خلاف یومِ سیاہ منایا۔ کشمیری رہنما اور حریت کانفرنس کے رہنما عبدالحمید لون نے کہا کہ عوام بھارتی جبری تسلط کو ہر صورت مسترد کرتے ہیں اور اپنے حق خودارادیت کے لیے پرعزم ہیں۔ یومِ جمہوریہ کے موقع پر…
جنگ کے بعد میزائلوں کی طاقت میں مزید اضافہ، وزارت دفاع
تہران(بولونیوز) ایرانی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد ایران نے اپنے میزائل پروگرام میں مزید طاقت اور صلاحیتیں شامل کر دی ہیں۔ جنرل رضا طلائی کے مطابق موجودہ میزائل سسٹمز گزشتہ جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کے مقابلے میں کہیں زیادہ مؤثر، جدید اور خطرناک ہیں۔…
امریکی کوہ پیما نے تائیوان کی بلند ترین عمارت بغیر رسی کے سر کر لی، نیٹ فلکس پر براہِ راست نشر
تائیوان(بولونیوز)ایک امریکی کوہ پیما نے تائیوان کی بلند ترین عمارت کو بغیر رسی یا حفاظتی ساز و سامان کے سر کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ اس خطرناک مہم کو نیٹ فلکس نے براہِ راست نشر کیا، جس کی وجہ سے یہ واقعہ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ ماہرین کے مطابق اس…
غیر قانونی گیس سلنڈر کی دکانوں کے خلاف کمشنری نظام نے کارروائی روک دی
کراچی(بولونیوز)محکمہ داخلہ سندھ کے احکامات کے باوجود کمشنری نظام نے شہر میں غیر قانونی گیس سلنڈر کی دکانوں کے خلاف آپریشن روک دیا ہے۔ شہر میں تقریباً 7 ہزار سے زائد غیر قانونی گیس سلنڈر کی دکانیں قائم ہیں، جن میں زیادہ تر دکانیں رہائشی علاقوں میں موجود ہیں، جس کی وجہ سے کسی بھی…
لانڈھی شیرپاؤ میں گودام میں آگ، فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 موقع پر موجود
کراچی(بولونیوز)لانڈھی شیرپاؤ کے علاقے میں ایک گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر روانہ کر دی گئیں۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم مع ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔…
آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے حملوں پر ایم پی اے کی تحریکی التوا، حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ
کراچی(بولونیوز)رکن سندھ اسمبلی محمد عامر صدیقی نے سندھ اسمبلی میں آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تحریکی التوا جمع کرا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریکی التوا میں کراچی میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے کیسز میں خطرناک اضافے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک…


