آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے حملوں پر ایم پی اے کی تحریکی التوا، حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ

کراچی(بولونیوز)رکن سندھ اسمبلی محمد عامر صدیقی نے سندھ اسمبلی میں آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تحریکی التوا جمع کرا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریکی التوا میں کراچی میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے کیسز میں خطرناک اضافے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک 3,040 سے زائد افراد آوارہ کتوں کے حملوں کا شکار ہو چکے ہیں، جبکہ جناح اسپتال میں ہی 700 سے زائد مریض رجسٹر ہوئے ہیں۔

ایم پی اے محمد عامر صدیقی نے عوام کے تحفظ کے لیے حکومت سے فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کی زندگی اور صحت کو لاحق خطرات کو کم کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *