لانڈھی شیرپاؤ میں گودام میں آگ، فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 موقع پر موجود

کراچی(بولونیوز)لانڈھی شیرپاؤ کے علاقے میں ایک گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر روانہ کر دی گئیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم مع ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو 1122 کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں، اور مزید تفصیلات آنے کا انتظار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *