جنید اکبر کی دھمکی: حکومت نے روکا تو جلسہ وہیں شروع کر دیں گے
راولپنڈی(بولونیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے واضح کیا ہے کہ حکومت نے اگر جلسے کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کیں تو کارکنان جلسہ وہیں شروع کر دیں گے۔ جنید اکبر نے اعلان کیا کہ 9 اپریل کو راولپنڈی میں بھرپور جلسہ کیا جائے گا اور ضابطے کے مطابق انتظامیہ کو درخواست بھی…
یو اے ای اور یورو بانڈز کی ری پیمنٹ کے انتظامات مکمل: وزیر خزانہ
اسلام آباد(بولونیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ یو اے ای اور یورو بانڈز کی ری پیمنٹ کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ میڈیاسے غیر رسمی گفتگو میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ موجودہ کشیدہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے معاشی پالیسیوں کی تیاری ضروری ہے، زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم…
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، 6 وکلا کی فہرست جیل حکام کو ارسال
اسلام آباد(بولونیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی سے منگل کے روز ملاقات کے لیے 6 وکلا کی فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے وکیل چوہدری اویس یونس نے سابق رہنما سلمان اکرم راجہ کی جاری کردہ فہرست گیٹ نمبر تین پر پولیس حکام کو جمع کرائی۔ فہرست میں…
فضل الرحمان کا جمعہ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف مظاہرے کا اعلان
پشاور(بولونیوز)مولانا فضل الرحمان نے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف جمعہ کو ملک بھر میں مظاہرے کرنے کا اعلان کر دیا۔ پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عام آدمی کا سکون حکمرانوں نے چھین لیا ہے اور جمعہ کو پورے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں…
حالات معمول پر آتے ہی پٹرولیم قیمتیں کم کر دی جائیں گی، حکومتی وزرا
اسلام آباد(بولونیوز) حکومتی وزرا نے اتحادی جماعتوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ خطے میں حالات معمول پر آتے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی جائے گی۔ اس حوالے سے پارلیمنٹ ہاؤس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کے بعد وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے…
سندھ میں سکول وینز کے کرائے نہ بڑھانے کا حکم نامہ جاری
کراچی(بولونیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر سکول وینز کے کرائے نہ بڑھانے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کو مراسلہ جاری کیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے طلبہ کی پک اینڈ ڈراپ ٹرانسپورٹ فیس میں اضافے پر پابندی…
ڈاکٹر شاہنوازکمبرقتل کیس میں پیشرفت، سندھ ہائی کورٹ کا مقدمہ سیشن کورٹ منتقل کرنے کا حکم
کراچی(بولونیوز) سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر شاہنواز کمبر قتل کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ انسدادِ دہشت گردی عدالت سے منتقل کر کے سیشن کورٹ میرپورخاص میں چلانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ معزز عدالت کے اس فیصلے کو قانونی ماہرین نے نہایت اہم اور دور رس نتائج کا حامل قرار دیا ہے۔…
طورخم میں افغان طالبان کی گولہ باری، مارکیٹ کی دکانیں متاثر، لاکھوں روپے کا نقصان
طورخم(بولونیوز)مقامی ذرائع کےمطابق افغان طالبان کی جانب سے گولہ باری کے نتیجے میں طورخم میں شہری تنصیبات متاثر ہوئیں۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان فلیگ میٹنگ کے باوجود گولہ باری پاکستان کی جانب شہری علاقوں میں آ گری۔ ذرائع کے مطابق گولہ باری سے طورخم کی نیشنل مارکیٹ کی دو دکانیں متاثر…
پاکستان میں سولر انقلاب، عالمی کشیدگی کے باوجود توانائی بحران سے محفوظ: امریکی میڈیا
اسلام آباد(بولونیوز) بڑے پیمانے پر شمسی توانائی کے استعمال کے باعث پاکستان عالمی کشیدگی اور ایران جنگ کے بعد پیدا ہونے والے حالات کے باوجود توانائی بحران سے محفوظ رہا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے CNN کے مطابق ایران جنگ اور خطے میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل اور گیس کی قیمتوں میں…
پنجاب بھر میں بازار، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور(بولونیوز) پنجاب بھر میں توانائی کی بچت اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے نئے اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں تمام بازار، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کر دیے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بیکریاں، ریسٹورنٹس، تندور…


