Urdu News Editor

اسلام آباد میں آج سے سمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ، کاروباری اوقات محدود

اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج سے سمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت شہر بھر میں کاروباری سرگرمیوں کے اوقات محدود کر دیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز روزانہ رات 8 بجے…

Read More

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات

کوئٹہ(بولونیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہے گا، جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ شمال مشرقی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نصیر آباد، کوہلو، بارکھان،…

Read More

لاپتہ خواتین و بچیوں کی بازیابی: چیف جسٹس عالیہ نیلم کا پنجاب پولیس کو 15 روز کی مہلت

لاہور(بولونیوز)چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب بھر سے لاپتہ ہونے والی 1853 خواتین اور بچیوں کو 15 روز کے اندر بازیاب کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ اس حوالے سے عدالت نے پنجاب پولیس کو فوری اور مؤثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لاپتہ ہونے والا ہر…

Read More

شدید گرمی میں پولیس اہلکاروں کے تحفظ کے لیے حیدرآباد پولیس کے خصوصی اقدامات

حیدرآباد(بولونیوز)شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے پیشِ نظر حیدرآباد پولیس نے ڈیوٹی پر مامور افسران اور اہلکاروں کے تحفظ کے لیے خصوصی انتظامات کر لیے ہیں۔ یہ اقدامات انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو کی ہدایات پر کیے گئے ہیں، جن پر ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس…

Read More

مستقبل کی جنگ کا فیصلہ سیکنڈوں میں ہوگا، لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا

اسلام آباد(بولونیوز)پاکستانی آرمی راکٹ فورس کے نو مقرر کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور بھارت کے جارحانہ عزائم پر کھل کر بات کرتے ہوئے پاکستان کا واضح اور مضبوط مؤقف دنیا کے سامنے رکھ دیا۔ اپنے ایک کلیدی خطاب میں انہوں نے کہا کہ روایتی جنگی نظریات اب تبدیل ہو…

Read More

کورنگی نمبر 2 میں لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج، سڑک بلاک

کراچی(بولونیوز)کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 2 میں بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر مرکزی شاہراہ بلاک کر دی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو گئی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ کئی کئی گھنٹے کی بجلی بندش نے معمولاتِ…

Read More

بڈھ بیر کے قریب بم دھماکہ، جانی و مالی نقصان نہیں ہوا

پشاور(بولونیوز)کوہاٹ روڈ پر بڈھ بیر کے قریب سی این جی پمپ کے پاس سڑک کے درمیان گرین بیلٹ میں نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم شرپسند عناصر نے بم سڑک کے وسط میں چھپا رکھا تھا، جو اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔ خوش قسمتی سے دھماکے کے نتیجے میں کسی…

Read More

گورنر پنجاب کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی تقریب، 120 مستحق بچیوں کی رخصتی

اٹک(بولونیوز) تحصیل فتح جنگ میں منعقدہ اجتماعی شادیوں کی ایک بڑی تقریب کے دوران گورنر پنجاب پنجاب نے 120 مستحق بچیوں کو رخصت کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ جب انہوں نے 100 شادیوں کا اعلان کیا تھا تو اس وقت وسائل محدود تھے، تاہم مخیر حضرات کے تعاون سے…

Read More

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 11 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان(بولونیوز)سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے تسلسل میں یہ کارروائی کی گئی، جس میں دہشت…

Read More

غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی، متعدد افراد گرفتار

کراچی(بولونیوز)شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف پولیس کی مدد سے انتظامیہ نے کارروائیاں کی ہیں، جن کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق کارروائیوں کے دوران گرفتار افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے…

Read More