غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، 22 گرفتار
اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی اور مقامی حکام نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری رکھیں۔ ذرائع کے مطابق مختلف اضلاع میں کی گئی کارروائیوں میں 15 افغان شہریوں سمیت مجموعی طور پر 22 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہمک…
ابوظبی: شاہ گیس فیلڈ پر ڈرون حملہ، آگ پر قابو پا لیا گیا
ابوظبی(بولونیوز)شاہ گیس فیلڈ میں ڈرون حملے کے بعد لگنے والی آگ پر حکام اور ریسکیو ٹیمز نے قابو پالیا ہے۔ ابوظبی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نقصان کے جائزے تک فیلڈ کی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ دوسری جانب، ایران…
امدادی رقوم کی تقسیم کے دوران چھت گرنے سے 8 خواتین ہلاک، ڈیوائس ایجنٹ کو ذمہ دار قرار
رحیم یارخان(بولونیوز)امدادی رقوم کی تقسیم کے دوران ایک دکان کی چھت گرنے سے 8 خواتین جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہو گئیں۔ حادثے کے بعد امدادی ادارے کی مدعیت میں تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا، جس میں حادثے کا ذمہ دار نجی ادارے کے ریٹیلر ڈیوائس ایجنٹ کو قرار دیا…
میرپورخاص تعلیمی بورڈ: افغان شہریوں کو جعلی میٹرک سرٹیفیکیٹس جاری کرنے کا انکشاف
میرپورخاص(بولونیوز)میرپورخاص تعلیمی بورڈ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا سنگین اسکینڈل سامنے آ گیا ہے، جہاں ہزاروں افغان شہریوں کو جعلی میٹرک سرٹیفیکیٹس جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے قرۃ العین نے بتایا کہ افغان شہریوں نے ان جعلی تعلیمی اسناد کی بنیاد پر ڈومیسائل اور قومی شناختی کارڈ بھی بنوا…
ہمارے دفاع کے لیے موجود نہیں، آبنائے ہُرمز کھلوانے میں مدد نہ دینے پر ٹرمپ کے شکوے
واشنگٹن(بولونیوز)ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہُرمز کھلوانے میں عالمی برادری کی جانب سے خاطر خواہ مدد نہ ملنے پر شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکا نے نیٹو کے دفاع پر اربوں ڈالر خرچ کیے، مگر جب امریکا کے دفاع کی بات آتی ہے تو…
پاکستان کی کارروائیاں نہایت درست اور محتاط ہوتی ہیں تاکہ کولیٹرل نقصان نہ ہو
اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ پاکستان کی افغانستان میں کارروائیاں نہایت درست اور محتاط ہوتی ہیں تاکہ کولیٹرل نقصان نہ ہو۔ وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان رجیم کے نام نہاد ترجمان کا دعویٰ حقائق کے برعکس ہے، طالبان رجیم کے دعوے کا مقصد عوامی…
ہیوی ٹریفک کی بے لگامی،انسانی جانوں کا ضیاع کے سنگین ریکارڈ قائم
کراچی (بولونیوز)شہر میں ہیوی ٹریفک کی بے لگامی نے انسانی جانوں کے ضیاع کے سنگین ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔ ریسکیو حکام کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 75 دنوں کے دوران ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے 75 شہری جاں بحق ہوئے، یعنی اوسطاً روزانہ ایک شہری سڑک حادثے کا شکار ہوا۔ رپورٹ میں انکشاف…
وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ
اسلام آباد(بولونیوز)وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین کو عید الفطر کی چھٹیوں سے پہلے تنخواہ ادا کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد سرکاری ملازمین کو عید کی خوشیوں کے موقع پر مالی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ عید کی خریداری اور دیگر ضروریات بآسانی…
کرم اور باجوڑ: افغان طالبان کی پوسٹیں تباہ، متعدد ہلاکتیں
کرم اور باجوڑ(بولونیوز)سیکورٹی ذرائع کے مطابق کرم اور باجوڑ کے علاقوں میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کئی طالبان ہلاک ہوئے۔ کارروائی کے دوران گائیڈڈ میزائل کا بھی استعمال کیا گیا اور افغان طالبان کی مضبوط ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ…
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے جوڈیشل کمیشن کو جواب جمع کرا دیا
کراچی(بولونیوز)سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے سوالنامے کے تحت اپنا جواب جمع کرا دیا ہے۔ جواب میں ایس بی سی اے نے بتایا کہ گل پلازہ کی ابتدائی بلڈنگ اپروول پلان کراچی بلڈنگ اتھارٹی نے 1979 میں جاری کی تھی۔ بعد…


