کرم اور باجوڑ: افغان طالبان کی پوسٹیں تباہ، متعدد ہلاکتیں
کرم اور باجوڑ(بولونیوز)سیکورٹی ذرائع کے مطابق کرم اور باجوڑ کے علاقوں میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کئی طالبان ہلاک ہوئے۔
کارروائی کے دوران گائیڈڈ میزائل کا بھی استعمال کیا گیا اور افغان طالبان کی مضبوط ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ کارروائی علاقے میں طالبان کی موجودگی کو ختم کرنے اور امن و امان قائم رکھنے کے لیے کی گئی۔


