وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ
اسلام آباد(بولونیوز)وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین کو عید الفطر کی چھٹیوں سے پہلے تنخواہ ادا کی جائے گی۔
اس اقدام کا مقصد سرکاری ملازمین کو عید کی خوشیوں کے موقع پر مالی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ عید کی خریداری اور دیگر ضروریات بآسانی پوری کر سکیں۔


