ابوظبی: شاہ گیس فیلڈ پر ڈرون حملہ، آگ پر قابو پا لیا گیا

ابوظبی(بولونیوز)شاہ گیس فیلڈ میں ڈرون حملے کے بعد لگنے والی آگ پر حکام اور ریسکیو ٹیمز نے قابو پالیا ہے۔ ابوظبی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نقصان کے جائزے تک فیلڈ کی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

دوسری جانب، ایران میں جاری جنگ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ایرانی بمباری سے اب تک 13 امریکی ہلاک اور تقریباً 140 زخمی ہو چکے ہیں۔ اسی دوران اسرائیلی بمباری سے ایران میں 1,444 افراد شہید اور 18,000 سے زائد زخمی ہوئے۔ لبنان میں اسرائیلی حملوں سے ساڑھے 800 شہری مارے گئے۔

متحدہ عرب امارات میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 145 زخمی ہوئے، جبکہ کویت میں 6، عمان میں 3 اور سعودی عرب میں 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام نے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور نقصان کے مکمل جائزے کے بعد آگے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *