وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ بلجیئم، غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام پر تعاون بڑھانے پر اتفاق
برسلز(بولونیوز) وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے بلجیئم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے برسلز میں بلجیئم کے وزیر داخلہ برنارڈ کوائنٹن سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، انسدادِ دہشت گردی اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے دوطرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔…
1122 کی سرکاری گاڑی کو ای چالان، ڈرائیور مشکلات کا شکار
کراچی(بولونیوز)ای چالان سسٹم کا ایک اور حیران کن واقعہ سامنے آ گیا، جہاں ایمرجنسی سروس 1122 کی سرکاری گاڑی کو 14 ہزار روپے کا ای چالان موصول ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 1122 کے ڈرائیور مولا بخش کیریو ڈاؤ میڈیکل کالج سے ایک نازک حالت میں موجود مریض کو سول اسپتال منتقل کر رہے تھے…
قسطوں پر موٹرسائیکلیں فروخت کرنے والے شہری کے نام پر 23 لاکھ روپے سے زائد کے ٹریفک چالان
لاہور(بولونیوز)موٹرسائیکلیں قسطوں پر فروخت کرنے والے ایک شہری کے نام پر 23 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ٹریفک چالان جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سیف سٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ شہری کے نام پر 500 موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، جن پر مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں کے باعث سیف سٹی کی جانب سے اب تک…
مسلم کالونی میں آپریشن، 200 ارب روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار
اسلام آباد(بولونیوز) ضلعی انتظامیہ نے مسلم کالونی میں بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے تقریباً 200 ارب روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کرالی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے مکانات اور دیگر ڈھانچوں کو مسمار کیا گیا، جبکہ قبضے میں لی گئی 700 کنال سرکاری اراضی…
کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں ایک ماہ کی توسیع
کراچی(بولونیوز)حکومتِ سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق صوبے بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ اب 12 جنوری 2025 تک برقرار رہے گا۔…
اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثے آن لائن جمع اور شائع کرنے کا نظام تیار
اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی حکومت نے اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثے آن لائن جمع کروانے اور انہیں عوام کے لیے شائع کرنے کا جامع نظام تیار کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سال 2026 کے اختتام تک اعلیٰ افسران کے اثاثہ جات سرکاری ویب سائٹ پر عوامی دسترس میں ہوں گے۔ وزارتِ خزانہ کا کہنا…
ٹرمپ کی ثالثی سے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان کشیدگی میں کمی
واشنگٹن/بینکاک(بولونیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سفارتی کوششوں کے ذریعے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جاری کشیدگی اور جھڑپیں رکوانے میں کردار ادا کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے سربراہان سے ٹیلیفونک رابطے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا تمام جھڑپیں روکنے پر…
متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی تارکین وطن کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان
متحدہ عرب امارات(بولونیوز)متحدہ عرب امارات نے عوامی تحفظ اور سماجی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو سہولت فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت سزاؤں اور بھاری جرمانوں کا اعلان کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق یو اے ای میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ملازمت…
وینزویلا کی فضائیہ نے پاکستانی ساختہ K-8 کاراکورم طیارے سے ڈرون مار گرانے کا کامیاب مظاہرہ کر دیا
وینزویلا(بولونیوز)ایئر فورس نے اپنی جاری فوجی مشقوں کے دوران پاکستانی ساختہ K-8 کاراکورم ٹرینر طیارے کی مدد سے ایک ڈرون کو کامیابی کے ساتھ مار گرانے کا عملی مظاہرہ کر دیا ہے۔ اس کامیاب کارروائی نے نہ صرف K-8 طیارے کی جنگی اور دفاعی صلاحیتوں کو ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے بلکہ عالمی…
بانی ایم کیوایم الطاف حسین کی نثار پنہور اور انور خان ترین کو رہائی پر مبارکباد
کراچی(بولونیوز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے پارٹی کے رہنماؤں نثار پنہور اور انور خان ترین کی رہائی پر انہیں ٹیلیفون کر کے مبارکباد پیش کی۔ گفتگو کے دوران الطاف حسین نے کہا کہ آپ دونوں ساتھیوں نے جس جرات، عزم، حوصلے اور ثابت قدمی کے ساتھ جبری گمشدگی…


