ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اسلام آباد پہنچ گئے، شہر 4 دن کے لیے سیل

اسلام آباد(بولونیوز)ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے دورے کے پیشِ نظر شہر کو چار دن کے لیے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر مکمل سیل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اسلام آباد میں دنیا کے سب سے بڑے امن معاہدے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اور اعلیٰ سطحی اجلاس میں اہم مذاکرات متوقع ہیں۔

حکام نے ملک دشمن عناصر اور سازشیوں سے واضح کہا ہے کہ چند دن کے دوران اپنی سرگرمیوں اور منصوبوں پر زیادہ زور نہ دیں، کیونکہ شہر میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد کے شہریوں اور کاروباری مراکز کو بھی ممکنہ اثرات سے آگاہ کر دیا گیا ہے، اور تمام متعلقہ ادارے الرٹ پر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *