Urdu News Editor

پنجاب میں مین ہول کور کی چوری پر قید اور بھاری جرمانہ، حکومت نے آرڈیننس جاری کر دیا

لاہور(بولونیوز) پنجاب حکومت نے سرکاری تنصیبات کی حفاظت کے لیے “پنجاب پبلک یوٹیلٹیز انفرااسٹرکچر پروٹیکشن آرڈیننس 2026” جاری کر دیا ہے۔ اس آرڈیننس کے تحت اب مین ہول کور، اسٹریٹ لائٹس، حفاظتی باڑ اور دیگر سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے یا چوری کرنے والوں کے لیے سخت قانونی سزائیں متعین کر دی گئی ہیں۔ ترجمان…

Read More

رمضان المبارک کےآخری جمعہ کو یومِ القد س منانے کا اعلان

کراچی(بولونیوز)فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام مقامی بینکوئٹ میں منعقدہ سالانہ القدس کانفرنس اور افطار وحدت سے مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کےقائدین،ہندو،سکھ اورمسیحی مذاہب کےنمائندوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت تاجر برادری، وکلاء ، اساتذہ اور طلباء رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ماہ رمضان المبارک کا آخری جمعہ عالمی یوم القدس منایا جائے گا۔کانفرنس کا انعقاد…

Read More

آئی جی پنجاب نے متعدد ڈی پی اوز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے

لاہور(بولونیوز)پنجاب پولیس کے سربراہ آئی جی راؤ عبدالکریم نے مختلف اضلاع میں ڈی پی اوز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی تقرریاں درج ذیل ہیں: ڈاکٹر اسد ملہی کو ڈی پی او اوکاڑہ تعینات کیا گیا۔ کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کو ڈی پی او سیالکوٹ…

Read More

استعمال شدہ سرنجوں سے انجکشن لگانےسے84 مریضوں میں ایڈز کا انکشاف

کراچی(بولونیوز)سرکاری اسپتال میں سرنجوں کے غلط استعمال کے باعث 84 مریضوں میں ایڈز کا انکشاف ہوا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے سرکاری اسپتال میں غلط سرنجوں کے استعمال سے 84 مریضوں کو لا علاج اور موذی مرض ایڈز ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، یہ واقعہ ولیکا اسپتال میں ہوا، جہاں…

Read More

شناختی کارڈ سے محروم شہریوں کے لیے نادرا کا اہم اقدام

اسلام آباد(بولونیوز)وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے شناختی کارڈ سے محروم شہریوں کے لیے ایک آسان اور سہل طریقہ کار وضع کیا ہے، جسے نادرا اتھارٹی بورڈ نے باقاعدہ طور پر منظوری دے دی ہے۔ اس کے تحت 18 سال یا اس سے زائد عمر کی شادی شدہ خواتین کے لیے شرط یہ ہوگی…

Read More

مسلمان ہونے والے 3 افراد پر تشدد کرنے والے ہندو انتہا پسند گرفتار

بھارت(بولونیوز)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بدوان میں ایک ہندو انتہا پسند نے مسلمان ہونے والے تین افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب 24 سالہ موٹر سائیکل سوار نے تین راہگیروں پر حملہ کیا، جو رمضان سے قبل زکوٰۃ جمع…

Read More

متحدہ عرب امارات: ملازمین کے لیے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان

متحدہ عرب امارات(بولونیوز)وفاقی سرکاری اور نجی شعبےکےملازمین کےلیےعید الفطرکی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل اور امارات کی وزارت نے بتایا کہ وفاقی سرکاری اداروں میں عید الفطر کی چھٹیاں جمعرات 19 مارچ 2026ء سے شروع ہوں گی اور اتوار 22 مارچ 2026ء تک جاری رہیں گی۔ سرکاری اوقات کار…

Read More

غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، ایس بی سی اے میں اسپیشل ٹاسک فورس اور ڈرون سروے کا آغاز

کراچی(بولونیوز) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) نے شہر میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے ایک اسپیشل اینٹی الیگل ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے۔ وزیرِ بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ گنجان آباد علاقوں میں مسلسل نگرانی اور بروقت کارروائی کے لیے ڈرون سروے لازمی کیا…

Read More

کراچی میں گیس چوری کے خلاف فیصلہ کن کریک ڈاؤن،5 لاکھ روپے تک جرمانہ

کراچی(بولونیوز) سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) نے شہر میں گیس چوری اور غیر قانونی پریشر مشینوں کے استعمال کے خلاف سخت اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق، اب صرف جرمانہ نہیں بلکہ ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔ جدید…

Read More

رویت ہلال کمیٹی، رمضان کا چاند دیکھنے پر 20 لاکھ روپے خرچ

پشاور(بولونیوز)مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے تقریباً 20 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں۔ یہ رقم خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت ادا کرے گی۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی صدارت میں 25 فروری کو ہونے والے کابینہ کے 48 ویں اجلاس کا ایجنڈا تیار کرلیا گیا ہے، جس میں…

Read More