ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، متعدد فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات
تہران/تل ابیب(بولونیوز) ایران نے اسرائیلی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ ایرانی عسکری حکام کی جانب سے جوابی کارروائی کے طور پر کیا گیا، جبکہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے ابھی تک حملے کی تصدیق یا نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
سیکورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خطرہ موجود ہے اور ممکنہ جوابیہ حملوں کی توقع کی جا رہی ہے۔


