امریکی فوج نے ایران کے خلاف 4 ہفتوں میں 850 سے زائد ٹوماہاک میزائل داغ دیے

واشنگٹن(بولونیوز)امریکی فوج نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے چار ہفتوں کے دوران 850 سے زائد ٹوماہاک میزائل داغے ہیں۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ میزائل بنیادی طور پر ایرانی فوجی تنصیبات اور اسلحہ ذخائر کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیے گئے۔ امریکی حکام نے دعویٰ کیا کہ حملوں کا مقصد خطے میں ایران کی عسکری صلاحیت کو محدود کرنا ہے تاکہ علاقائی استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

ایران نے اب تک ان حملوں کے خلاف کوئی باضابطہ جواب نہیں دیا، تاہم کشیدگی کے خدشات برقرار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *