تاجر برادری نے ‘اسمارٹ لاک ڈاؤن’ کی حمایت کا اعلان

کراچی(بولونیوز) ملک میں توانائی کی بچت اور فیول کرائسس سے نمٹنے کے لیے کراچی کی تاجر برادری نے حکومت کے ممکنہ اسمارٹ لاک ڈاؤن اور کاروباری اوقات میں تبدیلی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

چیئرمین سندھ تاجر اتحاد اور صدر آل صدر الائنس آف مارکیٹ اینڈ مال ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ ملکی مفاد میں تاجر برادری حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

چیئرمین شیخ حبیب نے کہا کہ حکومت کی جانب سے توانائی کی بچت کے لیے کیے جانے والے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں اور اگر وفاق اور سندھ حکومت رات 8 بجے کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو تاجر برادری اس کے سامنے سرِ تسلیم خم کرے گی۔

صدر فہیم نوری نے بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی تاجر برادری رات ساڑھے 8 بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کے لیے تیار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *