امریکی طیارہ بردار بحری جہازایران جنگ چھوڑکرواپس بندرگاہ کی طرف روانہ

واشنگٹن(بولونیوز) امریکی میڈیا کے مطابق امریکی طیارہ بردار بحری جہاز USS Gerald R. Ford ایران جنگ چھوڑ کر واپس بندرگاہ کی طرف روانہ ہو گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ جہاز کے مرکزی لانڈری ایریا میں لگنے والی آگ کو بجھانے میں تقریباً 30 گھنٹے لگے، جس دوران دو امریکی فوجی زخمی ہوئے۔ تاہم جہاز کے انجن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، لیکن آگ لگنے کے باعث بحری جہاز میں تعینات 600 سے زائد فوجی اپنے بستروں سے محروم ہو گئے۔رپورٹس کے مطابق USS Gerald R. Ford پر تقریباً ساڑھے چار ہزار افراد کا عملہ تعینات ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *