متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان، اضافہ ریکارڈ
ابوظبی(بولونیوز)متحدہ عرب امارات میں مئی 2026 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔
سرکاری اعلان کے مطابق ملک میں مجموعی طور پر فیول قیمتوں میں تقریباً 8 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کے رجحان کے مطابق کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپر 98 پیٹرول کی نئی قیمت 3.66 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 278 روپے فی لیٹر بنتی ہے۔حکام کے مطابق یہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں تیل کی صورتحال کے مطابق ہر ماہ نظرِثانی کے بعد مقرر کی جاتی ہیں۔


