ایران کے خلاف جنگ جیت چکے ہیں لیکن جلد نکلنے کا ارادہ نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

کینٹکی(بولونیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ جیت چکا ہے، تاہم امریکی افواج کو فوری طور پر واپس بلانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

کینٹکی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جب تک امریکا اپنے تمام مقاصد حاصل نہیں کر لیتا، ایران سے نہیں نکلے گا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ گزشتہ 11 دنوں میں امریکی فوج نے ایران کو تقریباً تباہ کر دیا ہے۔

امریکی صدر کے مطابق امریکی افواج نے 58 ایرانی بحری جہاز تباہ کیے، ایران کی 31 بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا اور ایرانی بحریہ کو سمندر میں غرق کر دیا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کی فضائیہ کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم کرنے کے لیے امریکا اپنے اسٹریٹجک تیل ذخائر سے فائدہ اٹھائے گا۔ ان کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے اسٹریٹجک ذخائر سے تیل جاری کرنے سے بھی قیمتوں میں کمی آئے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق امریکی صدر کے یہ بیانات خطے میں جاری کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں، جبکہ عالمی سطح پر ان دعوؤں پر مختلف ردعمل سامنے آنے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *