روس یورپ کو گیس سپلائی روکنے پر غور کر سکتا ہے، پیوٹن

ماسکو(بولونیوز)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے باعث توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روس یورپ کو گیس سپلائی روکنے پر غور کر سکتا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یورپی یونین روسی گیس اور ایل این جی پر پابندیاں لگانا چاہتی ہے۔ پیوٹن نے مزید کہا کہ اگر روسی گیس اور تیل پر پابندیاں لگیں تو روس کے لیے دیگر منڈیوں کا رخ کرنا فائدہ مند ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپ کی روسی توانائی پر انحصار کم ہونے کے سبب ماسکو اب چین سمیت دیگر منڈیوں کی طرف بڑھ رہا ہے، تاکہ توانائی کی برآمدات کو برقرار رکھا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *