وفاقی محتسب کو سرکاری ملازمین کے ذاتی سروس معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں
اسلام آباد(بولونیوز)آئینی عدالت نے واضح کیا ہے کہ وفاقی محتسب کو سرکاری ملازمین کے ذاتی سروس معاملات میں مداخلت کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔
عدالت نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے سروس معاملات اور ذاتی ملازمت کے تنازعات کے حل کے لیے قانون کے تحت مخصوص فورمز موجود ہیں اور انہیں ہی استعمال کرنا ضروری ہے۔


