ڈیفینس کی شاہراہ پر سائن بورڈ پر فحش ویڈیو چلنے پر مقدمہ، ملزم گرفتار

کراچی(بولونیوز) جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں ڈیفینس کی شاہراہ پر لگے سائن بورڈ پر فحش ویڈیو چلنے کے معاملے پر مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے ملزم اکرام کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے ملزم کی 20 ہزار روپے کی ضمانت منظور کر لی، تاہم ضمانت نہ ہونے کی صورت میں عدالت نے ملزم کو جیل بھیج دیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ کمپنی کے لیگل ایڈوائزر شاکر رشید کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مدعی نے کہا کہ سائن بورڈ پر فحش کلپ چلنے سے شہریوں کے جذبات مجروح ہوئے اور عوامی اخلاقیات متاثر ہوئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *