گاڑیوں کی خریدو فروخت کے لیے بائیو میٹرک سہولت، شہریوں کو بڑی آسانی ملے گی
پنجاب(بولونیوز) گاڑیوں کی خریدو فروخت کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے بائیو میٹرک سہولت متعارف کرا دی ہے۔ اس سلسلے میں نادرا ٹیکنالوجیز کے تعاون سے ایک نیا ڈیجیٹل نظام شروع کیا گیا ہے۔
اب شہری پاک آئی ڈی کے ذریعے گھر بیٹھے صرف ایک کلک پر اپنی گاڑی کی بائیو میٹرک تصدیق کروا سکیں گے، جس سے وقت کی بچت اور دفتری کارروائی میں آسانی ہوگی۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس اقدام کو شہریوں کے لیے ڈیجیٹل سہولیات بڑھانے اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں شفافیت لانے کے لیے اہم قدم قرار دیا ہے۔


