سی پیک کے تحت نئی موٹروے بنانے کا فیصلہ، مانسہرہ سے چلاس تک جدید شاہراہ تعمیر ہوگی

اسلام آباد(بولونیوز) وفاقی حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ایک نئی موٹروے تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جو مانسہرہ سے شروع ہو کر کاغان، ناران، جل کھنڈ اور چلاس تک جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مانسہرہ تا چلاس موٹروے کی مجموعی لمبائی 172 کلومیٹر ہوگی اور اس منصوبے کو دو مراحل (فیزز) میں مکمل کیا جائے گا۔
پہلے فیز میں موٹروے مانسہرہ سے بابو سر ٹاپ تک تعمیر کی جائے گی، جہاں پاکستان کی سب سے بڑی سرنگ (ٹنل) بنائی جائے گی، جس کی لمبائی 13.5 کلومیٹر ہوگی۔

دوسرے فیز میں موٹروے بابو سر ٹاپ سے چلاس تک مکمل کی جائے گی، جس سے گلگت بلتستان اور بالائی علاقوں تک سفر مزید آسان اور محفوظ ہو جائے گا۔

حکام کے مطابق یہ چار لائن موٹروے ہوگی، جبکہ مسافروں کی سہولت کے لیے ہر 25 سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر جدید طرز کے ماڈرن ریسٹ ایریاز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

ماہرین کے مطابق اس منصوبے سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ علاقائی رابطہ کاری، تجارت اور مقامی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *