ٹریفک سگنلز کو انٹرنیشنل طرز پر منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی(بولونیوز)کراچی میں ٹریفک نظام کو جدید اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت شہر بھر میں اسمارٹ ٹریفک سگنلز نصب کیے جائیں گے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کی اہم شاہراہوں پر اسمارٹ ٹریفک سگنلز کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر اور جدید تقاضوں کے مطابق بنائی جا سکے۔

انہوں نے ہدایت دی ہے کہ میونسپل کمشنر جلد اسمارٹ سگنلز کی خریداری کا عمل شروع کریں۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں ریڈ زون اور آئی آئی چندریگر روڈ کو ماڈل ایریا کے طور پر لیا جائے گا۔

دوسرے مرحلے میں ایم اے جناح روڈ اور اس کے بعد شہر کی دیگر اہم شاہراہوں پر اس منصوبے کو توسیع دی جائے گی۔حکام کے مطابق اس اقدام سے ٹریفک کی روانی بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو سفری سہولت میں بھی نمایاں بہتری متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *