بلوچستان میں پہلی خاتون اہلکار دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید

کوئٹہ(بولونیوز)بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون اہلکار دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہو گئی۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں خاتون اہلکار نے بہادری سے حصہ لیا۔ شدید فائرنگ کے دوران وہ دشمن کے حملے کا نشانہ بنیں اور جامِ شہادت نوش کر گئیں۔

حکام کے مطابق شہید اہلکار کی قربانی کو ملک کی تاریخ میں ایک اہم اور بہادرانہ قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس نے فرض شناسی اور حوصلے کی نئی مثال قائم کی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری رکھا ہوا ہے جبکہ مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔حکام نے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *