پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز، شدید مندی کا رجحان

کراچی(بولونیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 3000 پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث مارکیٹ کی کئی اہم نفسیاتی حدیں بھی نیچے آ گئی ہیں۔

اس وقت انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 932 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 73 ہزار 939 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔مارکیٹ ماہرین کے مطابق ابتدائی مندی سرمایہ کاروں میں محتاط رویے اور عالمی معاشی صورتحال کے اثرات کی عکاسی کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *