اسپین سے آنے والی پروازوں پر امیگریشن کنٹرول سخت کرنے کا فیصلہ

جرمنی(بولونیوز)جرمن حکام نے اسپین سے آنے والی پروازوں پر امیگریشن چیکنگ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جرمنی کی حکومت نے میڈرڈ، بارسلونا اور جزائر کینری سمیت اسپین کے مختلف شہروں سے آنے والی پروازوں پر مسافروں کی سخت جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ اطلاعات کے مطابق بڑی تعداد میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے یورپ میں داخلے کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جس کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

جرمن حکام کو خدشہ ہے کہ اسپین غیر قانونی امیگرنٹس کے لیے یورپ میں داخلے کا مرکزی راستہ بن سکتا ہے، جس کے باعث امیگریشن نظام پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

حکومت کے مطابق اس فیصلے کا مقصد یورپی سرحدوں کی حفاظت اور غیر قانونی داخلوں کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے، جبکہ صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *