ایل این جی کے 4 کارگو جلد پاکستان پہنچیں گے، لوڈشیڈنگ ختم ہونے کا امکان، اویس لغاری

اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ قطر سے ایل این جی کے 4 کارگو آئندہ 5 روز میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایل این جی کی آمد کے بعد ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔

اویس لغاری کے مطابق اس وقت ملک میں لوڈشیڈنگ ایک سے ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ نہیں ہو رہی۔دوسری جانب ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں 10،10 گھنٹے تک بجلی کی بندش رپورٹ کی جا رہی ہے، جبکہ راولپنڈی میں 8 سے 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ اسلام آباد میں 6 گھنٹے اور لاہور کے بعض علاقوں میں 5 سے 6 گھنٹے تک بجلی غائب رہنے لگی ہے، جبکہ پشاور کے شہری و نواحی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 14 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *