اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں 5.5 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد(بولونیوز)زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *