وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا دورہ مکمل، وطن واپسی

اسلام آباد(بولونیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان روانہ ہو گئے۔انطالیہ سے روانگی کے موقع پر وزیراعظم نے ترک صدر رجب طیب اردوان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ انطالیہ کے دورے کی خوشگوار یادیں اپنے ساتھ لے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *