انڈونیشیا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 8 افراد ہلاک

انڈونیشیا(بولونیوز)فضائی حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں سوار تمام 8 افراد ہلاک ہو گئے۔یہ حادثہ انڈونیشیا کے صوبے مغربی کلیمنتن میں پیش آیا، جہاں ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

حکام کے مطابق حادثے میں سوار کوئی بھی شخص زندہ نہ بچ سکا۔ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی اصل وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ اس المناک حادثے کی وجوہات سامنے لائی جا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *