اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اسلام آباد مذاکرات سے پرامید، پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد(بولونیوز)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات سے انہیں مثبت توقعات ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور سفارتی رابطوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان نے فریقین کو مذاکرات کا موقع فراہم کر کے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی راہ ہموار کی ہے۔
انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی خطے میں موجود ہیں اور سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ امن و استحکام کے لیے جاری اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔


