ایران کے سابق وزیر خارجہ کمال خرازی انتقال کر گئے
تہران(بولونیوز)ایران کے سابق وزیر خارجہ کمال خرازی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے ہیں۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کمال خرازی گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یکم اپریل کو ہونے والی بمباری کے دوران ان کی اہلیہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی تھیں جبکہ کمال خرازی شدید زخمی ہوئے تھے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ وہ زخموں کی شدت کے باعث جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔تاہم اس واقعے سے متعلق سرکاری سطح پر مکمل تفصیلات اور آزاد تصدیق سامنے نہیں آ سکی ہے۔


