کمشنرکراچی سید حسن نقوی کی زیرصدارت ڈپٹی کمشنرزاورضلعی ہیلتھ افسرن کاجایزہ اجلاس منعقد

کراچی(بولونیوز)کمشنرکراچی سید حسن نقوی کی زیرصدارت ان کےدفترمیں ڈپٹی کمشنرزاورضلعی ہیلتھ افسرن کا جایزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مہم کراچی میں 13 اپریل سے شرو ع ہوگی ایک ہفتہ جاری رے گی مہم 19 اپریل تک جاری رہے گی اجلاس میں بتایا گیا کہ پانچ سال تک کے 25 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلاے جایں گے۔مہم میں 23,000 پولیو ورکرز فرائض انجام دیں گے ۔ 7000 سیکورٹی اہلکار فرائض انجام دیں گے ~500 لیڈی پولیس کانسٹیپبل بھی تعینات کی جائیں کمشنر پولیو کوآرڈینیٹر سعود یعقوب نے کمشنر کو انسداد پولیو مہم کے بارے بریفنگ دی اجلاس میں ہائی رسک یونین کونسلوں میں مہم کو موثر بنانے کے لئے خصوصی اقداما ت کرنے کا فیصلہ کیا گیا کمشنر نے کہا کہ کراچی میں یونین کونسل میں پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے صفائی کا نظام بہتر بنانے کی ضرورت ہے فیصلہ کیا گیا کہ۔ 66 ہائی رسک یونیبن کونسلوں میں صفائی کے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔ ہینڈ آوٹ کے مطابق کمشنر نے حال میں ہائی رسک یونین کونسلون کا دورہ کر کے وائرس کی موجودگی کے اسباب کا جائزہ لیا تھا ۔انھوں نے مختلف ڈرینیج سیمپلنگ سایٹ کے دورہ کے موقع پر وائرس کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کر نے کی ہدایت کی تھی ۔اجلاس میں ماحولیاتی نمونوں کا جائزہ پیش کیا گیا ۔کمشنر کو بتایا گیا کہ دو نمونے مثبت آئے ہیں یہ دو نمونے ایک ہجر کالونی اور ایک سہراب گوٹھ میں پولیو وائرس مثبت پائے گئے ہیں ۔ جبکہ دس نمونے نیگیٹوآیے ہیں ۔اجلاس میں ٖفیصلہ کیا گیا کہ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ ہائی رسک علاقوں میں صفائی کے خصوصی اقدامات کرے گا۔ ۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ پولیو ویکسینیشن کے ہدف کے حصول کے لیے ضلعی انتظامیہ ای او سی اور محکمہ صحت متحرک ہیں او لباہمی رابطہ اور تعاون کے ساتھ ر مہم کے انتظامات کر رہے ہیں کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ رہ جانے والے اور انکار کرنے والے بچوں کی ویکسی نیشن پر خصوصی توجہ دیں یقینی بنائیں جاری مہم میں ہد ف پورا ہو اور کوی بچہ پولیوکے قطروں سے محرو م نہ رہے انھوں نے کہا کہ رہ جانے والے بچوں کے والدین کے تعاون کے حصول کے لئے سوشل موبلائزر سے مدد لی جائے انھوں نے سوشل موبلائزر ز سے کہا کہ وہ رہ جانے اور انکار کرنے والے بچوں کی ویکسینیشن کو بنانے میں اپنا کردار ادا کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *