ایران اور امریکہ/اسرائیل کے سیز فائر کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی
کراچی(بولونیوز) ایران اور امریکہ/اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آئی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 14 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مارکیٹ ایک لاکھ 65 ہزار 810 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
گزشتہ روز مارکیٹ 151,673 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی، جس کے بعد آج مجموعی طور پر 565 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، جن میں سے 448 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ جبکہ صرف 16 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی دیکھی گئی۔
اس پیش رفت کو مارکیٹ کے لیے مثبت قرار دیا جا رہا ہے اور سرمایہ کاروں نے پاکستان کے مؤثر سفارتی کردار اور خطے میں امن کے امکانات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔


